وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ اپنے لیڈر کی رہائی میں لگے ہوئے ہیں اوراین آر اومانگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کی شکار ہے، عطا تارڑ
یوم اقبال کی مناسبت سے مزار اقبال پر حاضری کے لیے آئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں،ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آج فلسطین ،غزہ کے حالات پر زید گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کے پی میں کوئی کام نہیں ہورہا، یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں نفرتیں پیدا گئی ،بھائی کو بھائی سے لڑایاگیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گے۔
عطا تارڑ کے مطابق پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے،ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
انہوں نے کہا معاشرے میں تقسیم اورنفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کامنصوبہ تھا،ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھاجائے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہے، تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں بدتمیزی کرنے والے اب معافیاں مانگ رہے ہیں، عطا تارڑ
انہوں نے کہا تحریک انصاف کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔
انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں علامہ اقبال کے فلسفے کو پڑھایا جارہاہے۔ ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ فراغ دلی کا مظاہر کیا ہے، دکھ کی بات ہے ہمارے ہاں ایک سوچ پیدا کردی گئی ہے۔