وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری صرف اپنے وقت کی عکاس نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے بالخصوص نوجوان اوسط درجے کی زندگی کو چھوڑ کر غیر متزلزل ایمان اور محنت کو اپنا شعار اور دنیا میں اپنا نام بنائیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال اور شاہ عبد العزیز: ایک فکری رشتہ جو تاریخ نے سنوارا
انہوں نے یہ بات علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہی۔
محمد اقبال ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔
وزیراعظم نے یوم اقبال کے پرمسرت موقع پر میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور بلند پایہ شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف پورے برصغیر، وسط ایشیا بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے، اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی علیحدہ شناخت کا ادراک دے کر ایک علیحدہ وطن کا خواب روشن کیا جس کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
خود انحصاری، خود آگاہی اور اتحاد
محمد شہباز شریف نے کہا کہ خود انحصاری، خود آگاہی اور اتحاد سے متعلق ان کی تعلیمات مسلمانوں کے لیے بطور امت اور ہمارے لئے بحیثیت قوم ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کا باعث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں یادگارِ اقبال
انہوں نےکہا کہ علامہ اقبال کی شاعری صرف اپنے وقت کی عکاس نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اوسط درجے کی زندگی کو چھوڑ کر غیر متزلزل ایمان اور محنت کو اپنا شعار بنائیں اور دنیا میں اپنا نام بنائیں۔
نئی امید اور عزم
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دن ہم اپنے آپ کو ان کے وژن پر عمل کرنے اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنے کا عہد کریں جو ان کے انصاف، مساوات اور اعلیٰ ظرفی کے نظریات کی عکاسی کرے،آج یہ عہد کریں کہ ہم سب اقبال کی تعلیمات کو مجسم کرکے نئی امید اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
وزیراعظم کی ٹوئٹ
علاوہ ازیں یوم اقبال کی مناسبت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بصیرت افروز شاعر اور فلسفی علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
While honoring the visionary poet and philosopher, Allama Dr. Muhammad Iqbal, on his birth anniversary , we pay tribute to him. His thoughts and writings have deeply influenced the course of our nation and remain a beacon of inspiration, urging us to work tirelessly for the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2024
اقبال کی تحریروں کا اثر
وزیراعظم نے توئٹ میں لکھا ہے کہ ان کے افکار اور تحریروں نے ہماری قوم کے طرز عمل پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ تحریک کا ایک مینار ہیں، جو ہمیں پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کے لیے انتھک محنت کرنے پر زور دیتے ہیں۔
وزیراعظم کی ٹوئٹ کے مطابق علامہ اقبال کی شاعری صرف اپنے وقت کی عکاسی نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اعتدال پسندی سے اوپر اٹھ کر غیر متزلزل ایمان اور محنت کے ذریعے عظمت حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:’ایسا لگا کہ میں اقبال ہوں اور خود کو پینٹ کر رہا ہوں‘
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں درج ذیل اشعار اقبال بھی پوسٹ کیے:
تمنا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں
تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
نہیں یہ شان خودداری، چمن سے توڑ کر تجھ کو
کوئی دستار میں رکھ لے، کوئی زیبِ گلو کر لے
وزیراعظم نے مزید درج کیا ہے کہ جیسا کہ ہم اس دن کو مناتے ہیں، آئیے ہم اپنے آپ کو اس کے وژن پر عمل کرنے اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنے کا عہد کریں جو ان کے انصاف، مساوات اور اعلیٰ ظرفی کے نظریات کی عکاسی کرے۔