شہر بانو نقوی کی کھلی کچہری: ’یہ بڑی ہو کر محسن نقوی بنیں گی‘

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے اچھرہ بازار میں پیش آنے والے واقعے سے شہرت پانے والی پنجاب پولیس کی اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ (اے ایس پی) شہر بانو نقوی آئے روز خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہوں یا پھر مین اسٹریم میڈیا کی ہیڈلائنز ، شہربانو نقوی آئے روز صارفین کے نشانے پر ہوتی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شہربانو نقوی ایک بار پھر موضوع بحث بن چکی ہیں ۔ گزشتہ دنوں ان کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کچھ لوگوں کے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں اور تصاویر کے کیپشن میں لکھا ’ مجھے اپنی نوکری بہت پسند ہے ، الحمد اللہ میری پہلی
کھلی کچہری‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehrbano N. Syed (@naqvisyed9100)

تصاویر وائرل ہوئی تو جہاں صارفین نے ان کی اس عمل کی تعریف کی وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ان کے اس اقدام کو ’ڈرامہ‘ قرار دیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ڈرامے کی اگلی قسط کب نشر ہوگی؟

ایک اور صارف نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو مسجد میں کچہری لگانے پر تنقید کانشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’چلو بھائی یہ ایک نیا ڈرامہ آگیا مارکیٹ میں ‘

صارف علی نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ـ ’ شہربانو نقوی بڑی ہو کر محسن نقوی بنے گی‘


واضح رہے کہ اس سے قبل(اے ایس پی) شہر بانو نقوی کو پاکستان کی ویمنز ٹیم کی سربراہ مقرر کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں جن پر صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔ یاد رہے کہ سیدہ شہر بانو نقوی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں اپنے عہدے پر کافی متحرک تھیں۔
شہربانو نقوی کو اس وقت کافی پذیرائی ملی جب رواں سال فروری میں لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بچایا تھا جس نےعربی خطاطی والا لباس پہن رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟