صوابی جلسہ تاریخ ساز ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا آج صوابی میں ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں صوابی جلسہ: عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

ولی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارکنوں کی بڑی تعداد صوابی جارہی ہے، جہاں ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں جلسہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج عمران خان کی رہائی کے لیے فیصلہ کن کال کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں جلسہ کا اعلان کیا تھا، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے کا شیڈول اور مقام تبدیل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں صوابی جلسے میں آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھیں گے، عمران خان

دوسری جانب پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اس وقت فیصلہ کن احتجاج کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہے، کچھ رہنماؤں کا خیال ہے کہ ہمیں فوری سڑکوں پر آنا چاہیے جبکہ مرکزی قیادت میں موجود کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایک دائرے میں رہتے ہوئے ہی اپنی جدوجہد کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp