خیبر پختونخوا انتخابات: تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ نہ دینے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کروا دی۔

درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے لیکن پہلے گورنر نے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے نوٹیفائی نہیں کیا۔

تحریک انصاف نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے اور اگر 90 دن میں انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں اور گورنر کی جانب سے 8 اکتوبرکی تاریخ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کو فوری الیکشن کے لیے تاریخ دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی حکومت، گورنر پختونخوا اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق اسپیکر خیبرپختونخو اسمبلی مشتاق غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورکابینہ کی نااہلی کا یفرنس جلد دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور صوبے کی تقدیر کے فیصلے گورنر ہاﺅس سے ہورہے ہیں۔

مشتاق غنی نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 اسمبلیوں کی قربانی دی ہے اور ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق الیکشن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ دیا گیا اور نگران حکومت کا کام شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرانا ہے۔

درخواست دائر کرنے کے معاملے میں اختلاف کا معاملہ کیا ہے؟

پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے درخواست دائر کرنے کے معاملے پر سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی دیگر درخواست گزاروں کا انتظار کیے بغیر ہی درخواست جمع کرا کر چلتے بنے۔

سابق گورنر شاہ فرمان، سابق وزرا کامران بنگش اور شہرام تراکئی جب عدالت پہنچے تو مشتاق غنی درخواست جمع کرا کے جا چکے تھے۔

بعدازاں سابق گورنر خیبرپختوانخوا شاہ فرمان نے تحریک انصاف میں اختلافات کا اعتراف کیا اور کہا کہ جس جماعت میں بندے زیادہ ہوں، وہاں چپقلش ہوجاتی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کامران بنگش کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی مس کمیونیکیشن ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں خود درخواست گزار ہوں لیکن جب یہاں پہنچا تو خواست جمع ہوچکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل