پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی میں ہونے والے جلسے میں امریکی پرچم لہرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی جلسے میں شرکت کرنے والے ایک شہری نے امریکا کا جھنڈا لہرا دیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کا صوابی میں پاور شو، امریکی جھنڈا لہرانے پر کارکن اور انتظامیہ آپس میں گتھم گتھا pic.twitter.com/hUycqL0d5c
— Rehan Tariq (@RehanTofficial) November 9, 2024
یہ بھی پڑھیں صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز، اسد قیصر نے ’عمران خان کو رہا کرو‘ کے نعرے لگوا دیے
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ امریکا کا جھنڈا جلسے میں کیوں لایا گیا، شہری سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کیا مولانا فضل الرحمان جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے ہیں؟
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آج صوابی میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت شریک ہے۔