بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی اجارہ داری ختم، صارفین اب دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی اجارہ داری کا خاتمہ، صارفین بجلی اب تقسیم کا رکمپنیوں کے علاوہ دوسرے سپلائرز سے بھی خرید سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت کم کر دی، کوشش ہے ہر سال 6 ماہ کے لیے ایسا پیکج لے کر آئیں، اویس لغاری

 پاور ڈویژن اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ وزارت توانائی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت این ٹی ڈی سی کو 3 اداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس تقسیم کے تحت پہلی کمپنی نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی پی) ہوگی جو پاکستان میں بجلی کی ترسیلی خدمات کو مؤثر اور قابلِ اعتماد بنائے گی۔

دوسرے نمبر پر انرجی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ای آئی ڈی ایم سی) ترقیاتی سرگرمیوں اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو سنبھالے گی، جس سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں بجلی 26 روپے فی یونٹ، وزیراعظم نے پاور ڈویژن کے پیکج کی منظوری دیدی

تیسرے نمبر پر انڈیپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) پاکستانی صارفین کے لیے ایک موثر، جامع اور شفاف مسابقتی بجلی کی مارکیٹ بنانے کا ذمہ دار ہوگا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صارفین اب تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے، جبکہ مزید سپلائرز کی بجلی فروخت سے مارکیٹ میں زیادہ خریدار حصہ لے سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں