وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کو ’پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑا دن!‘ قرار دے دیا۔
Big Day for Pakistani Cricket!
Congratulations to the Pakistan cricket team on their historic ODI series victory against Australia. After 22 years, Pakistan 🇵🇰 has defeated Australia 🇦🇺 on their home ground, and that too, in a convincing manner!This victory is the result of…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 10, 2024
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں ’پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑا دن!‘ کے زیر عنوان لکھا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تاریخی فتح پر مبارکباد۔ 22 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے، اور وہ بھی خوش کن انداز میں‘۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی
وزیراعظم پاکستان نے مزید لکھا کہ ’یہ جیت چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمارے شاندار کھلاڑیوں کے اتحاد اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’دعا ہے کہ یہ پاکستانی 🇵🇰 کرکٹ کے لیے ایک عظیم اور شاندار دور کا آغاز ہو‘۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 22 برس بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیدی۔ 140 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 27ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔