پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ 140 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 27ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔ حارث رؤف شاندار کاکردگی کی بدولت مین آف سیریز اور مین آف میچ کے حقدار قرار پائے۔
مزید پڑھیں:کپتان محمد رضوان نے تاریخی جیت کا کریڈٹ بؤلرز کو دیدیا
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی شائقین کے لیے کھیل رہے ہیں، یہ فتح پاکستان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ ہم گزشتہ چند ماہ سے بہت جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم ان شائقین کے لیے کھیل رہے ہیں جو ہر بار ہماری حمایت کے لیے میدان میں آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی
میچ کے بہترین کھلاڑی حارث رؤف کو 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جس میں میتھیو شارٹ اور گلین میکسویل کی وکٹیں شامل ہیں۔ انہیں 3 میچوں میں 10 وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔