پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان مں محسن نقوی نے کہاکہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی جس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا، اس تاریخی جیت پر تمام کھلاڑیوں سمیت مینجمنٹ بھی تعریف کی مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور کارکردگی دکھائی، قومی کرکٹ ٹیم کی فتح سے قوم کے چہرے پر خوشیاں ہیں، ٹیم ورک کے نتیجے میں ہی پاکستان کو 8 وکٹوں سے فتح ملی۔
انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کی، اس کے علاوہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی زبردست بیٹنگ کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے جو کام بھی کیا جائے اس میں کامیابی ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں 22سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست:’ یہ ہمارے لڑکے نہیں ہیں‘
واضح رہے قومی وائٹ بال ٹیم نے ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی ہے۔