بھارت کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے کھیلوں نے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھی مخالفت کرے گا، کیونکہ بھارت اس بات کا خواہشمند ہے کہ وہ 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کرے۔
یہ بھی پڑھیں ’بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہ آیا تو پاکستان آئندہ ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے رویے پر آئی سی سی کو خط بھی لکھا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہمیشہ کھیلوں میں سیاست کو ملوث کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے بھارت کا مؤقف پاکستان کرکٹ بورڈ تک پہنچا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار
آئی سی سی کی جانب سے پی سی سی بی کو بھارتی فیصلے سے آگاہ کرنے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے سخت فیصلوں کا امکان ہے اور اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ اگر بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آتا تو آئندہ پاکستان ان کے ساتھ کبھی کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔