حکومت پنجاب نے اسموگ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کہیں پر بھی دھواں چھوڑتی گاڑی دیکھیں تو اس کی اطلاع 15 پر دیں۔
یہ بھی پڑھیں لاہور: اسموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 24 لاکھ روپے کے چالان
سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑی سڑک پر نہ لائی جائے۔
انہوں نے پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت میں گاڑیوں کی سروس یقینی بنالیں ورنہ بھاری چالان کیا جائے گا۔
دوسری جانب سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اکیلے اسموگ سے نہیں نمٹ سکتی، اس کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ماسک کے استعمال سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات کی اسموگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش
واضح رہے کہ آج دن کے اوقات میں جنوبی پنجاب کے شہر روجھان اور سیالکوٹ نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا، آج روجھان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 812 اور سیالکوٹ میں 620 ریکارڈ کیا گیا۔