لاہور: اسموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 24 لاکھ روپے کے چالان

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر اسموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیزی آنے کے بعد 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 1180 گاڑیوں کو 24 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ: لاہور ہائیکورٹ کا رات 8بجے مارکیٹس بند کرنے کا حکم

کریک ڈاؤن کے دوران بنا ترپال ڈھانپے ریت، مٹی سمیت آلودگی کا سبب بنے دیگر اشیا سے لدی 98 ٹرالیوں کو 02 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ انتہائی خست حال 42 گاڑیوں کو مخلتف تھانوں میں بند کروایا گیا، کریک ڈاؤن کے لیے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 06 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل گئیں۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں، تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کیا اقدامات کررہی ہے؟

عمارہ اطہر کے مطابق انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کردیا گیا، اسکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ جاری ہے۔ اس ضمن میں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کی جانب سے سموکی وہیکلز کی درستگی کے لیے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کیا گیا ہے۔

عمارہ اطہر کے مطابق شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی