اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سراہا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاک فوج کے ذمہ دارانہ اقدام کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں وادی تیرہ میں پاک فوج کا آپریشن، جہنم واصل ہونے والے خوارج کی تصاویر منظر عام پر
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے امید کا اظہار کیاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف نے کہاکہ ہم دونوں ممالک کی سرحدوں پر مکمل سیکیورٹی کے قیام اور دہشت گرد گروپوں کی تباہی کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ دوطرفہ سیکیورٹی معاہدوں پر عمل پیرا ہونے سے ہم دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی ذمہ داری کو سراہیں گے۔
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مطابق دہشت گرد گروہوں کا قلع قمع کرنا، مکمل سلامتی اور امن قائم کرنا ضروری ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کو دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے پاک فوج نے پاکستانی سرزمین پر ایک دہشت گرد گروہ کے خلاف آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فوج کی مکمل برتری کا مظہر ہے، آئی ایس پی آر
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے کمیونیکیشن سینٹر نے دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاک فوج کے ذمہ دارانہ اقدام کو سراہا۔