اقوام متحدہ کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی مذمت، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق انتونیو گوتریس نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کو ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ دھماکا، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس کب تک معطل رہے گی؟

ترجمان نے کہاکہ انتونیو گوتریس نے قصورواروں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ ہم کوئٹہ شہر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ سیکریٹری جنرل جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہشمند ہیں، امید ہے کہ اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران دہشتگردی میں کتنا اضافہ ہوا؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ

حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ویڈیو

کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ

حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل