کوئٹہ خود کش دھماکا: بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، ٹرین آپریشن 4 روز کے لیے معطل

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹرین آپریشن 4 روز کے لیے معطل کردیا گیا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 11 سے 13 نومبر تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا خود کش تھا، پولیس حکام

یاد رہے کہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب سیکیورٹی صورتحال کے باعث کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہاکہ سیکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹرین آپریشن 4 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کا واقعہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا، اس وقت خودکش دھماکے کے 50 زخمی ٹراما سینٹر میں داخل ہیں جن کی دیکھ بھال کے لیے ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی اور بلوچستان حکومت کا دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا فیصلہ

عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں 35 ممالک کی ملاقات، آبنائے ہرمز کھولنے پر غور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟