وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عرب اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

ریاض کے رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں صہیونی جنگی جرائم کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کا جائزہ لیا جائے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دفاعی عہدیداروں سے ملاقاتیں

یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے، جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سربراہ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ