بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اس بار خود ٹھیک ہو جائیں گے، یا کردیے جائیں گے۔ گنڈا پور انتظامیہ سے کہتا ہے کہ ڈی چوک کو ہاتھ لگانے دیں، پھر نکل جاؤں گا۔  گنڈا پور کے ملے ہونے پر مجھے شک ہے، کیوں کہ وہ دونوں طرف کھیلتا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا ہے، اگر امریکا عمران خان کا مطالبہ کرے تو حوالے کردینا چاہیے، رانا ثناللہ

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتانی۔ محمود اچکزئی، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں۔ پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیلشمنٹ کا سربراہ آنکھ مارنے والا بندہ نہیں، واضح کردوں انہوں نے گزشتہ 2 سال اور آنے بھی 3 سال بھی کسی کو آنکھ نہیں مارنی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے بندے ا ٹھانے والی بات درست نہیں، سب ڈرامہ تھا، کس نے کیا ڈرامہ کیا یہ بات بانی پی ٹی آئی اور سب کو پتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی