مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر امریکا بانی چییئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مدد کے لیے آتا ہے تو دیکھا جائے گا۔ یہ وہی بندا ہے نا جو کہتا تھا کہ ہم کوئی غلام ہیں امریکا کی بات کیوں مانیں تو پھر ٹھیک ہے ہم بھی ان کی بات کیوں مانیں ہم بھی تو غلام نہیں ہیں۔
“ٹرمپ جھوٹ بولتا ہے، غیر قانونی کام کرتا ہے کیپیٹل ہل پر حملہ کرایا،” رانا ثنا اللہ نے نو منتخب امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا#ARYNews #Khabar pic.twitter.com/hAPyYDUNwD
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 6, 2024
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا عمران خان کہا جائے یا عمران خان کو امریکا کا ٹرمپ کہا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، کیونکہ ان دونوں میں کافی عادتیں ملتی ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا کے 47ویں منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کے کیریئر پر ایک نظر
’جھوٹ بولنا، ہٹ دھرمی کرنا، دوسروں کا مزاق اڑانا، اپنی بات کو منوانے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے اپنانا‘۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمران خان کی طرح وائٹ ہاؤس پر حملہ کیا، لوگوں کو اکٹھا کرکے حملہ کرایا گیا، کیپیٹل ہل پر حملہ دیکھ لیں۔
’اگر امریکا عمران خان کی مدد کے لیے آتا ہے، تو ٹھیک ہے وہ جب آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ عدالتی نظام کے تحت اگر کسی کو سزا ہوئی ہے، تو ہم کوئی غلام ہیں ان کے کہنے پر چیز کو تبدیل کردیں‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے انہیں پاکستان کا عمران خان اور عمران خان کو امریکا کا ٹرمپ کہا جائے۔ یہ سارے کام ڈونلڈ ٹرمپ کرتا رہا ہے، میرے کہنے یا نا کہنے سے فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے جو ٹویٹ ڈیلیٹ کیے اس کا علم نہیں لیکن مریم نواز نے جو کہا وہ ٹھیک کہا۔ مبارکباد دینا اچھی بات ہے یہ رسم کے طور پر دیتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
اگر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو لے جانا چاہے تو اس کو بھیج دینا چاہیے تاکہ دونوں بھائی وہاں مل کر کام کریں، رانا ثنااللہ۔۔۔!!! pic.twitter.com/sa2XF2lSUB
— Mughees Ali (@mugheesali81) November 6, 2024
تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو لے جانا چاہتے ہیں تو عمران خان کو بھیج دینا چاہیے تاکہ دونوں بھائی وہاں پر اکٹھے ہوجائیں اور مل کر کام کریں۔