فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق بتایا کہ وہ ایک نڈر کھلاڑی ہیں، خود بھی جارحانہ کھیلتے ہیں اور ہمیں بھی جارحانہ کھیلنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ محمد رضوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
“Everyone is excited under new skipper Rizwan and he always gives full authority to bowlers to attack.”
Shaheen Afridi 📹 PCB pic.twitter.com/NfJeEAaaJJ
— CricWick (@CricWick) November 10, 2024
شاہین شاہ آفریدی نے نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پریکٹس کریں اور کچھ زیادہ نہیں بس ٹارگٹ کی گئی جگہوں کو نشانہ بنائیں تو وکٹ مل جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا میں کامیاب ترین ایشیائی کرکٹ ٹیم بن گئی
ان کا کہنا تھا کہ سب نے نئے کپتان کی قیادت میں خوب محنت کی جو گراؤنڈ میں نظر بھی آئی، جس کا نتیجہ ہمیں سیریز جیتنے پر ملا۔ محمد رضوان بہترین کپتان ہیں، انہوں نے ہمیں بھی اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کہا۔
’محمد رضوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان محمد رضوان نے تاریخی جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیدیا
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کپتان نے تمام بولرز کو فری ہینڈ دیا اور کہا کہ بس اٹیک کرو، ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ آسٹریلیا میں پچز باؤنسی ہیں اس لیے ہم نے اس کے مطابق جارحانہ بولنگ کی اور ہمیں رزلٹ ملا۔
انہوں نے کہا کہ بولرز کو چاہیے ہوتا ہے وہی کیا، پراسس کو فالو کیا اور بس یہ کوشش کی کہ ان گراؤنڈز میں کہاں اور کیسے بولنگ کرنی ہے، نتیجہ خود ملتا رہا۔