انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، چین اور پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی تمام کوشش ناکام بنادیں گے، دہشتگرد اپنے کیے کی قیمت چکائیں گے، چین اور پاکستان اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد دل و دماغ میں موجود ہے، باہمی تعاون، اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، چین پاکستان کی معاشی، سماجی ترقی میں مدد جاری رکھے گا۔ مختلف شعبوں میں تعاون سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین چین پاکستان تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

لین جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہریوں کے یقینی تحفظ کے لیے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سیکیورٹی کے لیے مختص کر دی گئی

’چین بیرون ملک مقیم شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کی ثابت قدمی کے ساتھ حفاظت کرے گا‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی