ایکس گروک چیٹ بوٹ اب مفت دستیاب ہوگا، یومیہ کتنا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر موجود گروک چیٹ بوٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کیے جانے کا امکان ہے۔

اے آئی گروک بنیادی طور پر ایکس پر چیٹ جی پی ٹی کی حریف ہے جسے ایلون مسک کی کمپنی، اے آئی ایکس نے ڈیزائن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی سے ’بریک اپ‘ لیٹر لکھوانا کتنا مہنگا پڑسکتا ہے؟

کچھ عرصہ پہلے تک یہ خصوصی طور پر پریمیم سبسکرائبرز کو پیش کیا جاتا تھا جو اس سروس کے لیے ادائیگی کرتے تھے۔ تاہم ہفتے کے آخر میں ایپ کے شوقین محققین اور پرجوش صارفین نے یہ نشانیاں دیکھنی شروع کیں کہ گروک کا مفت ورژن مخصوص خطوں میں قابل رسائی ہو رہا ہے جس سے اس کی دستیابی میں نمایاں توسیع ہو رہی ہے۔

نیوزی لینڈ میں صارفین اب گروک چیٹ بوٹ تک مفت رسائی حاصل کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایلون مسک اب نیا کیا کرنے جا رہے ہیں؟

مفت ورژن کے تحت صارفین کو چیٹ بوٹ کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔ صارف مکمل گروک 2 ماڈل کے ساتھ ہر 2 گھنٹے میں 10 سوالات اور چھوٹےگروک 2 چھوٹے ماڈل کے ساتھ ہر 2 گھنٹے میں 20 سوالات پوچھ سکیں گے۔ صارفین یومیہ صرف 3 تصاویر کا حصول کرسکیں گے۔

گروج تک مفت رسائی حاصل کرنے کے لیے صارفین کے پاس ایسے اکاؤنٹس ہونے چاہئیں جو کم از کم 7 دن پرانے ہوں اور فون نمبر سے منسلک ہوں۔

گروک 2 اگست میں شروع ہوا تھا اور یہ ایک طاقتور امیج جنریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔مزید پڑھیے

مزید پڑھیں: اے آئی چیٹ بوٹس نعمت کے ساتھ زحمت بھی، جانیے نقصانات و احتیاطی تدابیر

اس چیٹ بوٹ کی مفت فراہمی کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی تعداد بڑھا سکے اور اسے بہتر بنانے کے لیے مزید فیڈ بیک اکٹھا کرے تاکہ اسے چیٹ جی پی ٹی، کلاڈاور جیمینائی جیسے دیگر نمایاں اے آئی حریفوں سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp