سابق انگلش کرکٹر آئن بوتھم مگرمچھوں سے کیسے بچے؟

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے عظیم کرکٹر آئن بوتھم کو ان کے سابق ایشز حریف مرو ہیوز نے شمالی آسٹریلیا میں ماہی گیری کے  دوران مگرمچھوں سے بچالیا۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر سر آئن بوتھم آسٹریلیا کے دریائے موئل میں سابق فاسٹ بولر مرو ہیوز کے ساتھ مچھلی کا شکار کررہے تھے، اس دوران انہوں نے جب کشتیوں کے درمیان جانے کی کوشش کی تو ان کا جوتا رسی میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں وہ گرگئے۔

آئن بوتھم کو گرنے کے سبب کافی چوٹیں آئیں، ان کا مگرمچھوں سے بھرے پانی سے بچنا مشکل ہوگیا تھا تاہم مرو ہیوز نے انہیں بچا لیا۔

 آئن بوتھم  نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں پانی میں جانے سے پہلے ہی باہر نکل آیا تھا، بہت سے مگرمچھوں کی نظریں مجھ پر تھیں، اب میں ٹھیک ہوں، آپ سب کا شکریہ لڑکو۔‘

View this post on Instagram

A post shared by IanBotham (@sirianbotham)

خبر رساں ادارے سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عظیم آل راؤنڈر نے آسٹریلوی فلم کا حوالے دیتے ہوئے ڈائیلاگ بولا ‘دن کے اختتام پر مگرمچھ بیفی بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں پانی میں جانے سے جلدی پانی سے باہر تھا، چند سیکنڈ میں خوش قسمتی سے میرے پاس یہ سوچنے کا وقت نہیں تھا کہ پانی میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سر آئن بوتھم نے 102 ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 5 ہزار 200 رنز بنائے اور 383 وکٹیں حاصل کیں۔

 انہوں نے 116 ون ڈے میچز بھی کھیلے، ان کا میدان پر آسٹریلیا کے تیز گیند باز مروہیوز سے سخت مقابلہ ہوتا تھا، ہیوز نے آسٹریلیا کے لیے 53 ٹیسٹ میچوں میں 212 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp