پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لیے پہلی مرتبہ پائیدار اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر کیے گئے ان اقدامات کے تحت سبزیوں بالخصوص ٹماٹر اور پیاز کی میکانائزڈ فارمنگ کا پروجیکٹ لانچ کیا گیا ہے جس پر3 ارب روپے لاگت آئے گی۔
سبزیو ں کی میکانائز فارمنگ کے لیے پلانٹر، پرونرز، سپرئیر اور دیگر زرعی آلات پر 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
کاشتکار کو صرف 30 فیصد ادا کرنا ہوں گے اسی طرح ویلیو ایڈیشن کے لیے پلپنگ یونٹ، ڈرائر اور گریڈرز خریدنے پر بھی حکومت پنجاب 70 فیصد سبسڈی دے گی۔
زیر کاشت رقبے اورپیداوار میں اضافے کے لیے لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع کو پیازجبکہ ٹماٹر کے لیے خوشاب، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے۔
مذکورہ 6 اضلاع میں 25 ایکڑ تک اراضی مالکان کے فارمر انٹر پرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیے: ڈرائیور نے آٹو رکشہ کی چھت پر پودے اگا لیے، ویڈیو وائرل
فارمر گروپس کو خصوصی طورپر فارمرز فیلڈ سکول میں جدید طریقہ زراعت اور اسمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔
فارمرز گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا۔
میکانائزڈ اور گروپ فارمنگ سے نہ صرف سبزیو ں کی پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہوگی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں جھینگے کی فارمنگ کا پائلٹ پراجیکٹ، مریم نواز نے مراعات کا اعلان کردیا
اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹماٹراور پیاز عام آدمی کی روز مرہ کی ضرورت ہے لہٰذا انہیں مہنگے بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لیے عام آدمی کی آسانی اور خوشی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پروجیکٹ کے لیے ہیلپ لائن 0800-17000 قائم کردی گئی ہے۔ سبزیوں کی کاشت میں دلچسپی رکھنے والے کا شتکار ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ،فیس بک یا متعلقہ اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔