قوم کے ساتھ نہ ہونے پر شہباز شریف اور ان کے ہینڈلرز پریشان ہیں، علی محمد خان

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے ہینڈلرز پریشان ہیں کیونکہ قوم ان کے ساتھ نہیں، پاکستان کے عوام کی اکثریت اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان صرف ڈی چوک نہیں پورے ملک میں احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں، ان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

علی محمد خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا گلہ اپنی جگہ جائز ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں عمران خان کو جیل سے رہائی ملے۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جدوجہد میں آپ کوشش کرسکتے ہیں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان کی موجودگی جتنا نہیں لیکن صوابی میں ہم نے بڑا جلسہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں لوگوں کے چہرے پر مایوسی ہے، کیونکہ حکومت سے نہ معیشت سنبھل رہی ہے نہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔

علی محمد خان نے کہاکہ حکومت کو کرسی کے مضبوط ہونے کا گھمنڈ ہے لیکن دنیا کی ساری کرسیاں ہی عارضی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار، عمران خان اپنی پارٹی کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، رانا ثنااللہ

انہوں نے مزید کہاکہ میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو موجودہ صورتحال میں بھی تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں