’ہائبرڈ ماڈل کسی صورت قبول نہیں‘، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔ پی سی بی نے حکومتی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی کو خط لکھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے انکار پر پی سی بی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کسی بھی ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور حکومتی موقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’نواز شریف اگر مودی کو کال کریں تو بھارتی ٹیم پاکستان آسکتی ہے‘

پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں ٹھوس وجوہات پوچھتے ہوئے لکھا کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔

خط کے متن میں لکھا کہ بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کروا سکتا ہے، بھارت کی جگہ کوئی اور ٹیم کو بھی بلوایا جاسکتا ہے۔ تاہم، سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہ آیا تو پاکستان آئندہ ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا‘

خیال رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پی سی بی کو پالیسی گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا تھا، جس میں بھارتی ٹیم کے انکار کی صورت میں کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو واضح کیا ہے کہ پاک۔بھارت ٹاکرا پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے، منافع صرف بھارت کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی موجودگی سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟