آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل کپتان محمد رضوان کا ٹیم کے نام اہم پیغام

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل کہا ہے کہ ہم ون ڈے میں فتح کے بعد ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم نے ایک روزہ سیریز میں متحد ہوکر کھیلا جس کا نتیجہ سامنے ہے، اب ہم ٹی20 سیریز میں بھی آسٹریلیا کو وائٹ واش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کو اہمیت نہ دینے پر جیسن گلیسپی کی آسٹریلیا پر تنقید

انہوں نے کہاکہ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ہرانے کی ٹیم سے امید نہیں کررہا تھا، مجھے امید ہے کہ دنیا کی ٹیموں نے ہم سے ضرور سیکھا ہوگا۔

محمد رضوان نے کہاکہ آسٹریلیا سے ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد سیکھنے کا عمل شروع ہوا، ضروری ہے کہ ہمارے اہداف اور گولز بڑے ہوں، ہمیں چیمپیئنز ٹرافی، ورلڈ کپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، جس ملک میں بھی جائیں گے تاریخ رقم کریں گے۔

قومی کپتان نے کہاکہ اب ہم ماضی کو بھول کر کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخ رقم کریں گے، پوری دنیا کو نظر آنا چاہیے کہ ہم ایک ساتھ ہیں، متحد ہوکر ایک جذبے کے تحت کھیلیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ون ڈے سیریز میں جیت پر ضروری ہے کہ نماز شکرانہ ادا کی جائے، آپ جیت کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن ستارے کا خیال رکھیں، کہیں خوشی میں کوئی ایسا کام نہ ہوجائے کہ ہمارا ستارا اثر انداز ہو۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز: پاکستان ٹیم کی برسبین آمد، پہلا میچ 14 نومبر کو ہوگا

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp