وکلا کی جانب سے شہریوں کے خلاف مقدمات، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ  ہائیکورٹ نے وکلا کی جانب سے شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وکلا کے اپنے کلائنٹس اور شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج سے متعلق کیس کی  سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں، ملک بھر کے وکلا کا ججز کے نام خط

آئی جی سندھ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں وکلا کی مدعیت میں 609 مقدمات  درج کروائے گئے ہیں،عدالت نے وکلا کی جانب سے شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام مقدمات کی چھان بین کے لیے معاملہ سندھ بار کونسل کو بھجوا دیا ہے۔

عدالت نے بارکونسل کو وکلا کی جانب سے کیسز درج کرانے کی وجہ کی تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وکلا  کے اپنے ہی کلائنٹ اور شہریوں کیخلاف مقدمات وکلاکے پیشے کے لیے لمحہ فکریہ ہے، عدالت نے  جعلی مقدمات درج کروانے والے وکلا کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ بار روم کی کینٹین میں دھماکا

عدالت نے قراردیا ہے کہ پولیس پیشے، رنگ، مذہب، نسل اور ذات پات کے بغیر شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، عدالت نے آئی جی  سندھ کو حکم  دیا ہے کہ پولیس ہر شہری کی سلامتی اور سیکیورٹی بغیر تفریق کے یقینی بنائے جبکہ پولیس اس نوعیت کے اکثر مقدمات داخل دفتر کرچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ