ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سے تعلق رکھنے والے انجینیئر محمد ریحان اظہر باکسنگ کے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے ٹائٹلز جیتے چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے بغیر کسی ٹریننگ کے صرف انٹرنیشنل باکسرز کی فائٹس کی ویڈیوز دیکھ کر یہ فن سیکھا۔

ریحان اظہر نجی کمپنی میں سپروائزر ہیں اور کام کے بعد باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کرتے ہیں اور اس کی نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے وی نیوز کو بتایا کہ انہیں بچپن سے باکسنگ کا شوق تھا جس کے لیے انہوں نے پہلے تن سازی شروع کی اور پھر باقاعدہ باکسنگ کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا علاقہ نوئے کلے، جس نے کھیل کے میدان میں ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا

ریحان اظہر نے کہا کہ انہوں نے باکسنگ کی کسی سے تربیت نہیں لی بلکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھا اور سخت محنت کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغانستان، انڈیا اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر کئی ٹائٹل جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں 15 سے زائد بین اقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکا ہوں جن میں سے صرف 2 مقابلوں میں شکست ہوئی جبکہ باقی سارے جیتے‘۔

مزید پڑھیے: عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی بلوچستان کی 11سالہ بیڈمنٹن پلیئر

ریحان اظہر نے کہا کہ ان کا بین الاقوامی باکسر بننے کا سفر اتنا اسان نہیں تھا تاہم انہوں نے سخت حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور ہار نہیں مانی اور ہمیشہ محنت کرکے یقین رکھا کہ اللہ تعالی کامیابی دے گا۔

’ہر گھر میں چیمپیئن موجود ہے، بس سرپرستی چاہیے‘

وہ کہتے ہیں کہ ان کا بین الاقوامی مقابلوں کا سفر ابھی جاری ہے جس کے لیے وہ تیاری اور محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر گھر میں مختلف کھیلوں کے چیمپیئن ہیں جن کو موقع نہیں مل رہا لہٰذا انہیں سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

ریحان اظہر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ نئی نسل کو کھیلوں کی دنیا میں آگے لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟