کراچی ایئرپورٹ کے اطراف غیر معمولی ٹریفک، پولیس نفری بھی تعینات

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئرپورٹ کے اطراف پولیس نفری بڑھانے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جناح ٹرمینل جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ ٹریفک کو ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل کی طرف موڑا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق اسٹار گیٹ سے جناح ٹرمینل آنے والی سڑک پر ناکہ لگایا گیا ہے، پولیس حکام پہلوان گوٹھ سے ایئرپورٹ آنے والی سڑک پر ناکہ لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریفک کو ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل کی طرف موڑا جارہا ہے، جناح ٹرمینل جانے والی سڑک بند ہونے سے ماڈل کالونی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی۔

ایئرلائن اسٹاف، مسافروں اور دیگر ملازمین کو ایئرپوٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، محلقہ علاقوں سے ایئرپورٹ نکلنے والے راستوں پر ناکے یا پھر بند کیا گیا۔

واضح رہے حال ہی میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکا ہوا تھا، جس میں 2چینی باشندوں سمیت 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

خیال رہے کراچی ایئر پورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر ایئرپورٹ اتھارٹی نے سیکیورٹی سے متعلق نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی واقعہ کے بعد حکام کا کراچی ایئرپورٹ پر نئے سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

 ایئرپورٹ پر اپنے عزیز و اقارب کو لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والوں کو بھی ٹکٹس کی کاپی اپنے ہمراہ رکھنی ہوگی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے طلب کرنے پر ٹکٹس کی کاپی دکھانا لازمی ہوگا۔

ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی، انہیں ایئرپورٹ جانے نہیں دیا جائے گا، ایئرپورٹ آنے والوں کو ٹکٹ کی کاپی کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی طور پر اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp