ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں ’کلائمیٹ وینچرز‘ کا آغاز

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے  پاکستان میں جدید طرز پر موسمیاتی  توازن برقرار رکھنے  کے لیے ’کلائمیٹ وینچرز‘ منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس منصوبے  کے تحت 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کلائمیٹ وینچرز کا مقصد موسمیاتی اسٹارٹ اپس کو تکنیکی رہنمائی، گرانٹس اور ایکویٹی فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے  ذریعے پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز کے حل کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی

 وزارت منصوبہ بندی نے کلائمیٹ وینچرز کو پاکستان کے کیپٹل لینڈ اسکیپ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔  برطانوی ہائی کمیشن نے  بھی اس منصوبے کو بین الاقوامی موسمیاتی فنانس کی فراہمی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت ’گرین کلائمیٹ فنڈ‘ کی جانب سے  ’کلائمیٹ وینچرز‘ کے لیے 25 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سے ’کلائمیٹ وینچرز‘ پاکستان میں موسمیاتی  توازن برقرار رکھنے  کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی

واضح رہے کہ چین سمیت مختلف ممالک کے تاجروں نے ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ژنجیانگ آئرن برادرز کمپنی لمیٹڈ کی زیر قیادت 4 نمایاں کاروباری اداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد نے 10 ستمبر کو ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا تھا۔

وفد نے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ قبل ازیں، حکومت پاکستان نے چین کی طرز پردارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں کاروباری سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ