چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا کو ویلکم کریں گے، کپتان محمد رضوان

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے، اگر بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئی تو اسے ویلکم کریں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریزسے قبل برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن جیت کے لیے ٹیم میں بہترین پلیئرز کو شامل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل کپتان محمد رضوان کا ٹیم کے نام اہم پیغام

پلیئنگ الیون سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مشاورت کی ہے لیکن کچھ باتوں کو ابھی خفیہ رکھا ہے، بطور کپتان ٹیم کے بہترین مفاد میں دوسروں کےساتھ مشورہ کرتا ہوں، جیسن گلیسپی کو ہماری جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، وہ ایک بہترین کوچ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فخر زمان، افتخار احمد، محمد عامر اور شاداب خان زبردست کھلاڑی ہیں اور کافی عرصہ سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، ان کی کمی کو آسانی سے پورا نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہ آیا تو پاکستان آئندہ ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا‘

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر (جمعرات) کو دی گابا، برسبین، دوسرا ٹی20 میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں، پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی اور پھر تیسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ