وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، علیمہ خان نے تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔
There will be no return to homes this time once we launch the protest for Imran Khan‘s release: Ali Amin Gandapur pic.twitter.com/BTLRuV6JrK
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2024
علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری تو پہلے سے ہی مکمل تھی، تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، بہترین طریقے سے احتجاج کریں گے، پہلے بھی بتایا تھا اب پھر بتا رہا ہوں کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے واپسی نہیں ہوگی۔
خیال رہے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا کہ عمران خان نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں احتجاج کی کال دی ہے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کرکے 10 سالہ مارشل لا قائم کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم، کسانوں، وکلا، سول سوسائٹی، اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کیا ہے، انہوں نے طلباء اور نوجوانوں کو بھی کہا ہے گھروں سے نکلیں۔
عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی فائنل کال دی ہے، اُنہوں نے کہا ہے کہ وکلا سول سوسائٹی ، کسان ، طلبہ احتجاج کیلئے نکلیں، چوری شدہ مینڈیٹ ، ناحق گرفتار لوگوں ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے نکلیں، علیمہ خان کی گفتگو pic.twitter.com/fRgOwYNmGE
— WE News (@WENewsPk) November 13, 2024
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پوری پارٹی اور لیڈرشپ کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے۔
علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلا سپریم کورٹ کے لیے، سول سوسائٹی، کسان اور طلبہ کو احتجاج، چوری شدہ مینڈیٹ، ناحق گرفتار لوگ اور 26ویں آئینی ترمیم اور اپنے مستقبل کے لیے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حتمی احتجاج میں 2 سے 3 لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے، شیر افضل مروت
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے اپنے پارلمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز اور ایک ایک کارکن کو مخاطب ہوکر احتجاج کے لیے نکلنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کے پاس موقع ہے فیصلہ کرنے کا کہ آپ نے آزاد رہنا ہے یا اسی طرح غلامی میں رہنا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ 9فروری کو مینڈیٹ چوری کرکے گنے چنے لوگوں کو دیا گیا، ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں بٹھا کر وہ کیا جو دل چاہتا تھا، لہذا اس نظام اور کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑانے کے لیے نکلیں۔