بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا کہ عمران خان نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں احتجاج کی کال دی ہے۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کرکے 10 سالہ مارشل لا قائم کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم، کسانوں، وکلا، سول سوسائٹی، اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کیا ہے، انہوں نے طلباء اور نوجوانوں کو بھی کہا ہے گھروں سے نکلیں۔

بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پوری پارٹی اور لیڈرشپ کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے۔

علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلا سپریم کورٹ کے لیے، سول سوسائٹی، کسان اور طلبہ کو احتجاج، چوری شدہ مینڈیٹ، ناحق گرفتار لوگ اور 26ویں آئینی ترمیم اور اپنے مستقبل کے لیے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: http://پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے اپنے پارلمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز اور ایک ایک کارکن کو مخاطب ہوکر احتجاج کے لیے نکلنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کے پاس موقع ہے فیصلہ کرنے کا کہ آپ نے آزاد رہنا ہے یا اسی طرح غلامی میں رہنا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ 9فروری کو مینڈیٹ چوری کرکے گنے چنے لوگوں کو دیا گیا، ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں بٹھا کر وہ کیا جو دل چاہتا تھا، لہذا اس نظام اور کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑانے کے لیے نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: حتمی احتجاج میں 2 سے 3 لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے، شیر افضل مروت

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، علیمہ خان نے تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران مذاکرات ختم ہوں یا جاری رہیں، کوئی پرواہ نہیں، تیل کی قیمتیں جلد گر جائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

پاکستانی طلبہ کے لیے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کا اعلان

ملک میں گدھوں اور خچروں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک