’صحیح شخص زندگی میں آئے تو شادی کریں‘ اداکارہ حنا الطاف کا مشورہ

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے مداحوں کو شادی کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب صحیح شخص زندگی میں آئے تب ہی شادی کریں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس میں ایک موضوع شادی بھی تھا جس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی، ہم نے شادی کو ٹائم بم بنا لیا ہے کہ وقت نکل رہا ہے اس کے بعد آپ کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب نصیب ہو، ایک صحیح شخص آپ کی زندگی میں آئے اور آپ کا دل بھی کہے کہ ہاں یہ وہی شخص ہے تو آپ شادی کر لیں۔

 حنا الطاف کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی آپ پر شادی کا دباؤ ڈالے اس کو کہیں کہ سکون کرو اور مجھے بھی زندگی سے لطف اندوز ہونے دو۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کورونا کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جسے بعد ازاں آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’شکر گزار ہوں ہمارے بچے نہیں ہیں‘ آغا علی کی حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق

تاہم حال ہی میں  احمد علی کے پوڈ کاسٹ کے دوران آغا علی  نے اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی اور کہا کہ وہ فی الحال دوسری شادی کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کی مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہے۔

حنا الطاف کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو میزبانی اور اداکاری میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں۔ حنا الطاف نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے اور اب وہ عمران عباس کے مد مقابل ڈرامہ ہجر میں نظر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟