اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان بڑھتے مراسم میں پیش رفت کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ایک 7 رکنی پارلیمانی وفد آئندہ ماہ روس کا دورہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا پارلیمانی وفد ممکنہ طور پر رواں ماہ کے اختتامی دنوں میں روسی دارالحکومت ماسکو کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سفارتی چینلز کے ذریعہ اس دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، جو 4 روز پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران پاکستانی وفد روسی وزیر اعظم میخائل مشہوسٹن سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک چند ہفتے قبل پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، جبکہ ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں روسی وزیراعظم روسی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے۔

مزید پڑھیں: روس سے سستا تیل اور گیس کی خریداری پر مذاکرات شروع

حال ہی میں روسی فیڈیشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستان اور روس نے پارلیمانی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، اس تناظر میں پاکستان کی جانب سے پارلیمانی وفد کے دورہ ماسکو کو اہمیت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی، متعدد ہلاکتیں

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟