چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، شہباز شریف کی چینی نائب وزیراعظم سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ڈینگ شوئی شیانگ کے درمیان باکو میں کاپ-29 کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا۔

یہ بھی پڑھیں چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ملاقات میں چینی شہریوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کے لیے حکومتی اقدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے حکومت کے دہشتگردی کی عفریت کے پاکستان سے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ؤکہ حکومت ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں چین کا پاکستان میں شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اپنے اہلکار تعینات کرنے پر اصرار

چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ مل کر سیکیورٹی چیلنجز کو عبور کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاک چین تعاون میں وسعت کی خواہش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp