کیچ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمباروں کے ریکروٹنگ ایجنٹ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بڑھتی دہشتگردی نے ہمیں بلوچستان سے ہجرت پر مجبور کردیا‘

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو کیے گئے اس آپریشن میں فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ و دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو سمیت 4 دہشت گرد ماردیے گئے۔

ثنا عرف بارو ڈسٹرکٹ کیچ میں نام نہاد مجید بریگیڈ میں دہشتگرد خصوصاً ممکنہ خودکش بمبار بھرتی کروایا کرتا تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

مزید پڑھیے: ایرانی مسلح افواج نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سراہا

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا