’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق میں پوسٹ کرنے اور اس پوسٹ کے سبب ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں، فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے 2 میچوں میں بابر اعظم کو آرام دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اب حال ہی میں ان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہیں اور ان کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی بھی موجود ہیں۔

میزبان نے فخر زمان سے سوال کیا کہ کیا بابر اعظم کو ہم کبھی لاہور قلندرز کی ٹیم میں دیکھ پائیں گے جس پر انہوں نے سر جھکا کر کہا کہ بابر کا نام نہیں لینا۔ فخر زمان کے اس جواب پر تمام ساتھی کھلکھلا کر ہنس پڑے جبکہ حارث رؤف شاہین آفریدی کو یہ کہتے نظرآئے کہ ’کیمرہ لگا ہوا ہے، اب فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم نے فخر زمان کا کیرئیر ختم کردیا ہے۔

مشال خان نے رونے والی ایموجی کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ایک اور نوٹس آئے گا۔

واضح رہے کہ فخر زمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کے بعد فخر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

بعدازاں فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی