اسلام آباد پولیس کی جانب سے انڈسٹریل ایریا زون کے تھانہ نون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران مشکوک افراد اور خاندانوں سمیت تجارتی مراکز کی بھی چیکنگ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا کی زیرنگرانی لیڈی پولیس اور ایف سی کے افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
پولیس اعلامیہ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 37مشکوک افراد، 300 گھرانے، دکانوں، سرائے، ہوٹلز اور موٹلز کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 15 موٹر سائیکل اور 41 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔
’آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشن کے احکامات جاری کیے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ جانچ پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں، سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔‘
مزید پڑھیں: تنخواہیں پنجاب کے برابر، ایگزیکٹو الاؤنس، وزیراعظم کے اسلام آباد پولیس کے لیے بڑے اعلانات
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں، عوام الناس کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔