عمران خان نے نوجوانوں کے مسائل کا حل پیش کردیا، جیل سے خصوصی پیغام

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے نوجوانوں خصوصاً طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ان کا مستقبل شدید خطرے میں ہے جس کے سدباب کے لیے وہ 24 نومبر کو باہر نکلیں پارٹی کے احتجاج میں شامل ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبوں میں احتجاج کرنے کا کہا ہے، علیمہ خان

عمران خان نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہزاروں نوجوانوں کو ہر ماہ روزگار ڈھونڈنے کے لیے ملک چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے لیکن کتنے نوجوان باہر جا سکیں گے سب کو تو ویزا نہیں مل سکتا اور نہ ہی سب کے پاس اتنے وسائل ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے اور قانون کی حکمرانی بالکل نہیں رہی کیوں کہ اب عدلیہ کو بھی ٹیک اوور کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: اڈیالہ جیل دور نہیں، ’لوگ‘ جاکر عمران خان سے بات کرسکتے ہیں، فیصل چوہدری

انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ اگر آپ کو اپنے مستقبل، حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے تو آپ کے  پاس اس بوگس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1857004314109026731?t=Zy4e2Kt_dVpm69bfutUVJg&s=19

عمران خان نے کہا کہ24  نومبر کو تمام نوجوان خصوصاً طلبا و طالبات اپنے حقوق کے لیے ہمارے ساتھ نکلیں کیوں کہ اب اس ملک میں نوجوانوں کا مستقبل شدید خطرے میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل