پی ٹی آئی مخالف اقدامات، عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی مخالف اقدامات پر سپریم کورٹ سے وجوع کرلیا ہے۔

عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں عدالت سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے نوجوانوں کے مسائل کا حل پیش کردیا، جیل سے خصوصی پیغام

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں، بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں، دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو روکا جائے، پی ٹی آئی کو جلسوں کے این او سیز نہ جاری کرنے کیخلاف احکامات جاری کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سندھ اور بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبوں میں احتجاج کرنے کا کہا ہے، علیمہ خان

درخواست میں وفاق، وزرات دفاع، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ چاروں صوبوں کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp