بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 جوان شہید اور 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی اور بلوچستان حکومت کا دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا فیصلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 نومبر 2024 کو ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی پر میجر محمد حسیب کی سربراہی میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر آپریشن کے لیے متحرک کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’فوجی جوانوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کیچ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمباروں کے ریکروٹنگ ایجنٹ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

تاہم آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 سالہ میجر محمد حسیب، جو اپنے ساتھی فوجی جوانوں کی قیادت کر رہے تھے، نے 38 سالہ حوالدار نور احمد کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ملک خاص طور پر بلوچستان اور کے پی میں حال ہی میں سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور سیکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے

ایک روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسی روز خیبر پختونخوا کے ضلع میران شاہ میں ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟