ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا
ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی مرلاں میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی نے بیٹے اور بہو کی مدد سے شوہر کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق والدین نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے ساس، نند اور نند کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کی حراست میں دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا،اعتراف جرم کرنے والوں میں مقتول کی ساس اور نند شامل ہیں۔
قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کیوں ضروری تھی 👇
ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند کر کے اسکی لاش نہر میں پھینک دی۔سر دھڑ سے الگ کر کے اس کو چولہے پر اس وقت تک جلایا جب تک اسکے نقوش گوشت کی بوٹی… pic.twitter.com/42Cb8Dd77x
— Voice_ Of_ Punjab™ (@Awaz_Punjab_Di) November 14, 2024
پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ مقتول خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر ملک سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خواتین کے لزرہ خیز قتل کا معمہ حل، قاتل گھر ہی کا فرد نکلا
یاد رہے کہ گوجرانوالہ کے گاؤں کوٹ منڈ کی رہائشی 26 سالہ زہرہ کی شادی کوٹلی مرلاں کے قدیر سے چار سال قبل ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔
قدیر شادی کے بعد بیرون ملک چلا گیا تو ساس بہو میں ٹھن گئی ساس نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر بہو سے نفرت کی انتہا کردی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ مقتولہ زہرا 7 ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا شوہر قدیر کاروبار کے سلسلے میں ملک سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد
ریسکیو 1122نے ملزمہ کی نشاندہی پر نالے سے مقتولہ زہرا کی لاش نکال کر موترہ پولیس کے حوالے کردی ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے