وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر قوم سے بارشوں کے لیے نماز نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
جمعرات کو قوم کے نام ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام پر زور دیا کہ وہ نمازِ استسقا کی ادائیگی اور اس کے بعد دعا میں شرکت کریں اور خشک موسم کی وجہ سے جاری چیلنجز کو کم کرنے کے لیے بارش کے لیے خصوصی طور پر خدا سے باران رحمت کے لیے دعا کریں۔
انہوں نے پیغام میں کہا کہ قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نماز استسقا ہر حال میں ادا کریں اور باران رحمت کے لیے دل سے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ نماز کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں کے ممکنہ فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور بیماریوں سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے جو بارشوں کی کمی کی وجہ سے بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش سے لوگوں کو راحت ملے گی اور خشک سالی کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید درخواست کی کہ وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے تحت ملک بھر کی تمام مساجد میں نماز استسقا ادا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بارش کی شکل میں خدا کی رحمت کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کی لائیو رینکنگ میں لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے