کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کی کھڈا مارکیٹ میں نامور سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر مسلح افراد نے حملہ کیا، واقعہ ذاتی رنجش پر پیش آیا، وکیل نے ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں، ایڈووکیٹ خواجہ شمس الاسلام کو طبی امداد کے لیے کلفٹن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکیل پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر اور شوہر کیخلاف مقدمہ درج
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل شمس الاسلام پر حملے کی مذمت کی گئی ہے، صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریحان عزیز ملک کے مطابق خواجہ شمس الاسلام عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے دفتر جارہے تھے کہ 15 سے 20 افراد نے ان پر آتشی اسلحہ اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے.
ریحان عزیز ملک کے مطابق انہیں کے جسم پر ایک گولی کا زخم بھی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شمس الاسلام کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترجمان پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کو تھپڑ، سوشل میڈیا پر بھی لڑائی شروع
صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ حملہ ایک وکیل پر نہیں بلکہ پوری وکلا برادری پر ہے، اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے اور یہ حملہ اس طبقے پر ہے جو عوام کے حقوق کے محافظ ہیں۔
صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے قانون نافظ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے کر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے