دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے کے لیے فورسز کو مزید متحرک کیا جائے گا: وزیر داخلہ

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو مزید متحرک کیا جائے گا۔

امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ لانگوکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی اور پولیس اہلکاروں کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کو دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ 2 روز میں صوبےمیں دہشت گردی کے 4 واقعات ہوئے جن میں زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بھی بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی