ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر کی صبح تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا اکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 14 نومبر کی شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بارشوں کے سلسلے کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہونے کی توقع ہے۔
آج شام یا رات سے 16 نومبر تک چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی،کوہاٹ، مری، گلیات،کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے، شگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں موسم سرما کا آغاز؛ برفباری اور بارشیں کم ہونے کا امکان
اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، پشاور، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کوئٹہ، زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
بارشوں کے سلسلے کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔