پاکستان آرمی کا اسکردو میں ریسکیو آپریشن جاری

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کی ٹیمز دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کریں گی، پاک فوج کے دو ہیلی  کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث فضائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمراٹ، پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کیے جانے کے بعد بزرگ سیاح جوڑے کے کیا تاثرات تھے؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 2 گاڑیوں میں سوار 15 مسافر، جو گلتری سے بذریعہ دیوسائی اسکردو  جا رہے تھے، شدید برف باری کی وجہ سے دیوسائی میں پھنس گئے تھے اور ان کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا تھا۔

مسافروں کے خاندان اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی، جس کے بعد فوج نے فوراً فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے پیدل روانہ ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: سوات: چیئر لفٹ میں پھنسے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح اپنے لوگوں کےساتھ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟