چاہت فتح علی خان اپنے مضحکہ خیز گانے بدو بدی کی کامیابی کے بعد ایک بین الاقوامی رجحان بن گئے ہیں، ان کے گانے بدو بدی کو دنیا بھر میں ایک یادگار مواد کے طور پر سراہا گیا تھا، چاہت فتح علی خان اپنی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اکثر نئے مضحکہ خیز گانے جاری کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں ان کے کور گانے توبہ توبہ اور ذرا ڈھولکی بجاؤ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور مداحوں نے انہیں خوب پسند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’چاہت علی خان نے مجھے دھوکا دیا‘، بدو بدی سے شہرت پانے والی ماڈل نے اندر کی بات بتادی
چاہت فتح علی خان اب اس قدر مشہور شخصیت بن چکے ہیں کہ بین الاقوامی گلوکار ان کے ساتھ بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں، انہیں گلوکار رحیم شاہ اور دیگر گلوکاروں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستانی نژاد امریکن گلوکار نے چاہت فتح علی خان کے گانے توبہ توبہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میں نے سنا ہے کہ یہ گانا بالی ووڈ نے بھی کاپی کیا ہے، آپ نے بہت اچھا گایا ہے، چاہت فتح علی خان انہیں بتاتے ہیں کہ بدو بدی بہت مشہور ہوا تھا۔
View this post on Instagram
حال ہی میں چاہت فتح علی کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد امریکی ریپ گلوکار بوھیمیا کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان کا ’بدوبدی‘ دلجیت دوسانجھ کی وجہ سے وائرل ہوا؟
ایک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کہتے ہیں کہ لوگ بولیں بوھمیا بوھیمیا لیکن میں بولوں، بوھیمیا بوم بوم۔ جواب میں بوھمیا کہتے ہیں کہ ایک بار اور، سامعین پاگل ہوگئے ہیں، بوھیمیا یہ بھی کہتے ہیں کہ دوستو ہمارا نیا گانا آرہا ہے، بوھیمیا بوم بوم اور چاہت فتح علی خان سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ کب آرہے ہیں آپ جپھی تو لگا سکیں ہم۔
View this post on Instagram
بوھیمیا انہیں اکھٹے کھانا کھانے کی دعوت بھی دیتے ہیں جس پر چاہت فتح علی خان کہتے ہیں کہ انشااللہ ضرور۔۔۔۔۔۔
View this post on Instagram
شائقین بھی دونوں گلوکاروں کے درمیان بات چیت کو سراہا رہے ہیں،کچھ لوگ چاہت فتح علی کی دوسروں کے ساتھ اچھے رویے کی تعریف کر رہے ہیں۔